اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمو د قریشی کو سائفر کیس میں بری کر دیا ہے لیکن شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے رہائی ممکن نہیں ہو سکے گی کیونکہ پی ٹی آئی رہنما لاہور میں درج 9 مئی کے کیسز میں پہلے سے ہی گرفتار ہیں ۔
سماء نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ لاہور پولیس نےشاہ محمود قریشی کی 25 مئی کواڈیالہ جیل میں گرفتاری ڈالی تھی،لاہورکی جے آئی ٹی کی 5رکنی تفتیشی ٹیم 25مئی کواڈیالہ جیل آئی تھی، 9مئی کے 8 کیسزمیں گرفتاری کےبعدشاہ محمود قریشی کاجسمانی ریمانڈ بھی منظورہواتھا، شاہ محمود قریشی کیخلاف لاہورمیں درج 9مئی کے 8 کیسز کی تفتیش جاری ہے۔