پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز اعظم خان نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا ایپلیکیشنز سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز حذف کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اعظم خان سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتے رہتے تھے، لیکن گزشتہ چند دنوں سے ان پر فٹنس کے حوالے سے مداحوں کی شدید تنقید کا سامنا تھا۔
اعظم خان کو انگلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی کی وجہ سے بھی مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعظم خان کی اب کوئی تصویر یا ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔
اعظم خان کو اپنی گزشتہ چند میچوں میں مبینہ 'خراب کارکردگی' کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔
مداحوں نے ان کی فٹنس اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ان کی شمولیت پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔پاکستان 6 جون کو ڈلاس میں امریکہ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا جبکہ ہائی وولٹیج انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ 9 جون کو نیو یارک میں ہوگا۔