پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت پاکستان سے تعلقات مضبوط کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کی جانب سے انگلش ایکسیس سکالرشپ پروگرام کے 20 سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا یہ پروگرام پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل المدتی تعلقات اور تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
امریکی سفیر نے بتایا کہ پروگرام سے مستفید پاکستانی مختلف شعبوں میں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ انگلش ایکسیس سکالرشپ پروگرام پاکستان میں مستقبل کے لیڈرز تیار کرنے میں کردار کر رہا ہے۔
20 سال کے دوران امریکی پروگرام سے مستفید ہونے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔