عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونا 1400 روپے کے کمی سے 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 1200روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 19 روپے ہوگئی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کےکمی سے 2 ہزار 326 ڈالر فی اونس ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے کم ہوکر 2820 روپے پر آ گئی۔