مین کنٹرول آفس مکہ نے عازمینِ حج کی سہولت کیلئے حرم میں اضافی عملہ تعینات کردیاگیا۔
سعودی حکام کےخصوصی تعاون سےمدینہ منورہ میں 32 ہزار 9 سو عازمینِ حج کو زیارتِ ریاض الجنہ کروا دی گئی،موبائل ایپ پاک حج ،دو ٹال فری ہیلپ لائنز اور 4 واٹس ایپ نمبرز کےذریعےعازمینِ حج کی شکایات کا اذالہ کیا جا رہا ہے۔
حرمین میں 2 مرکزی ہسپتال اور درجن بھر ڈسپنسریوں کے ذریعے 282 ڈاکٹرز اور طبی عملہ طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے،پاکستان حج مشن کے مرکزی ہسپتالوں میں جدید ایمبولینس، لیبارٹری، ایکسرے ،الٹراساونڈ، ای سی جی،مائنر OT،زنانہ و مردانہ وارڈ ،شعبہ دندان موجود ہیں،عازمینِ حج کی سفری اور رہائشی سہولیات نیزخوراک کی فراہمی کیلئے پاکستانی سول اور یونیفارم افسران و عملہ پر مشتمل 390 معاونین کام کر رہے ہیں۔
مکہ ومدینہ میں گذشتہ 22 دنوں میں 115 عازمین کرام,718 بیگز ،پرس اور 166 وہیل چیئرز تلاش کر کے مالکان تک پہنچائی گئیں،گزشتہ 22 دنوں میں خوراک کی 454،رہائش کی 1123 جبکہ ٹرانسپورٹ کی264 شکایات کا ازالہ کیا گیا، حرم مکی میں داخلی راستوں پرتعینات حرم گائڈز نے اب تک 21 ہزار 204 مرتبہ عازمینِ حج کو رہنمائی فراہم کی۔
سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہےکہ جمعرات تک 174 پروازوں سے42،763 سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے۔
اگلےدس دنوں میں مزید 27 ہزار342 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے،نجی حج اسکیم کےذریعے ساڑھے 13ہزار سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکےہیں۔
یکم جون تک براہ راست مدینہ منورہ آنے والے تمام عازمینِ کرام مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے،آج پاکستانی عازمینِ حج کی بڑی تعداد خانہ کعبہ میں نمازجمعہ ادا کرے گی۔