بینکوں کے فارن کرنسی اکاؤنٹس سے بھاری مقدار میں ڈالرز کے انخلا کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق گزشتہ ہفتے بینکوں کے ذخائر 20.67 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.22 ارب ڈالر رہ گئے ۔
مرکزی بینک کے مطابق 24 مئی تک ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 27 کروڑ ڈالر کم ہو کر 14.31 ارب ڈالر رہے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے ذخائر چھ عشاریہ تین کروڑ ڈالر کم ہوکر نوعشاریہ نو ارب ڈالر رہے۔