بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) کے صدر سردار خالد حسین مگسی کی گاڑی پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔
جھل مگسی میں نوتال روڈ پر ڈاکوؤں کی جانب سے صدر بی اے پی نوابزادہ خالد حسین مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی۔
خالد مگسی فائرنگ سے محفوظ رہے اور ان کے گارڈز کی جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور آئی جی بلوچستان نے نوابزادہ خالد خان مگسی کے قافلے پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے۔