تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی میں معمولی اضافہ ہوگیا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ ٹاپ لائن ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق ایم ایس سی آئی ایشیا ایمرجنگ اینڈ فرنٹیئرز مارکیٹ انڈیکس میں گزشتہ ایک سال کے دوران امریکی ڈالر کے خلاف پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی کے طور پر ابھرا ہے، جس میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 8 ارب ڈالر کی غیر ملکی کرنسی کی آمد نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔