پنجاب کےاساتذہ کیلئےنئی ٹرانسفرپالیسی متعارف کروادی گئی،ہارڈشپ گراؤنڈز پر تبادلے پور اسال ہوسکیں گے۔
وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات نےمنظوری دےدی ،نئی پالیسی کے تحت معذور،بیوہ، مطلقہ اورطویل فاصلہ کی صورت میں اساتذہ کی ٹرانسفرپوراسال کھلی رہےگی۔
،فیصلے کےمطابق جنرل ٹرانسفرسال میں دوبارہوسکےگی،میوچل ٹرانسفرکی اجازت سال میں دوبار ہوگی،انٹرڈسٹرکٹ اورویڈلاک ٹرانسفربھی پوراسال کھلی رہے گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کےمطابق تمام اقسام کی پروموشن کا عمل30دنوں میں مکمل کیا جائےگا،تمام ضلعی کمیٹیاں درخواستوں پرفیصلہ30دنوں میں یقینی بنانے کی پابندہوں گی۔