ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2400 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 76 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 2352 ڈالر فی اونس ہے۔