بورڈ آف ریونیو نے اسٹامپ ڈیوٹی بڑھانے کی سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دیں۔
دستاویزات کے مطابق ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے ، پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3000 جبکہ پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح پانچ لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3000، 5 سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس میں 3 ہزار روپے اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار اور طلاق کیلئے استعمال ہونے والے سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پاور آف اٹارنی کے ای سٹامپ پیپر میں 1500 سے 1800 سو اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔