ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی قیمت گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ جبکہ جنوبی شہروں میں قیمتیں مستحکم رہیں۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1254 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے 1217 روپے کے مقابلہ میں 2.96 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1217 روپے ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1199 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں مساوی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1222، راولپنڈی 1228، گوجرانوالہ 1290، سیالکوٹ 1270، لاہور 1273، فیصل آباد 1220، سرگودھا 1265، ملتان 1261، بہاولپور 1280، پشاور 1250 اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1230 روپے ریکارڈکی گئی۔
کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1166، حیدر آباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1195 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177 روپے ریکارڈ کی گئی۔