سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے یوم تکبیر کے موقع پر چھٹی کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 28 مئی کو ( کل ) یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
عام تعطیل کے نوٹیفکیشن کے بعد سٹیٹ بینک نے بھی کل چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کل بینکنگ سروسز کارپوریشن اور ملک بھر میں ذیلی دفاتر میں چھٹی ہوگی اور عام تعطیل کے باعث کل ملک بھر میں بینکوں کی برانچیں بھی بند رہیں گی۔
اعلامیہ کے مطابق عام تعطیل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی بند رہے گی۔