ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
جیولرز کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 800 روپے ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 447 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 800 روپے پر برقرار ہے، عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 2343 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ 16 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم رواں ماہ کے دوران ابتک فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر تقریباً 8 ہزار روپے کمی ہوگئی ہے۔