محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ کے ڈومیسائل پر دیگر صوبوں کے امیدواروں کا مبینہ طور جعلی طریقے سے ڈومیسائل بنواکر سی ایس ایس امتحان پاس کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے مراسلے میں محکمہ داخلہ نے متعدد امیدواروں کے ڈومیسائل دوبارہ چیک کرنے کا حکم دے دیا۔
مراسلے کے مطابق مبینہ طور جعلی طریقے سے سی ایس ایس پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر بننے والوں کے ڈومیسائل کی تحقیقات کی جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلے میں معاملے کی جلد تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔