پشاور اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا ہے۔
پشاور میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں مزید 25 روپے کی کمی ہونے سے مرغی کی فی کلو قیمت 290 روپے ہوگئی۔
لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہو کر 377 روپے کلو ہو گیا۔انڈوں کی فی درجن قیمت 251 روپے پر مستحکم رہی۔
گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد گوشت 392 روپے کلو ہو گیا تھا۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پانچ روز کے دوران 100 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔