لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبعیت بہتر ہونے لگی، یاسمین راشد کو واپس جیل منتقل کرنے کا فیصلہ اگلے دو روز میں کیا جائے گا۔
سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس کی تکلیف کی شکایت ہونے پر پلمنالوجسٹس نے چیک کیا، یاسمین راشد کو مختلف ادویات تجویز کی گئیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین راشد کے ٹیسٹوں کی رپورٹس نارمل آئی ہیں جبکہ دو روز سے انکی گرتی ہوئی صحت بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین راشد کا کل دوبارہ ڈاکٹرز چیک اپ کریں گے جس کے بعد انہیں جیل منتقل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ یاسمین راشد کو تین روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں طبعیت ناساز ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔