گزشتہ روز ڈی چوک میں احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس کے افسر کی تصویر وائرل ہونے کےمعاملے پر ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے ویڈیو سے ایک تصویر نکال کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق پولیس افسر کی تصویر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر مظاہرین کے ساتھ تحمل سے بات کر رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس پروفیشنل ادارہ ہے اور اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے اس پراپیگنڈہ مہم کا حصہ نہ بنیں،پولیس تمام شہریوں کی عزت و تکریم کا خیال رکھتی ہے۔