بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے )حکام کے مطابق اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کچلاک میں کارروائی کرتے ہوئے صوبہ پنجاب سے لائے جانے والا تقریباً 600 کلو گرام باسی و مضر صحت مرغی کا گوشت ضبط کر لیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کے ہمراہ خراب گوشت کے استعمال کی اطلاع پر ایک ریسٹورنٹ کا بھی معائنہ کیا، معائنے کرنے پر مذکورہ ریسٹورنٹ سے ذخیرہ کردہ اضافی و خراب گوشت کی بڑی مقدار پکڑی گئی۔
بی ایف اے حکام کے مطابق ریسٹورنٹ سے پکوان میں زیرِ استعمال پابندی عائد چائنیز نمک بھی برآمد ہوا جس پر بی ایف اے حکام خراب گوشت ضبط کرکے مذکورہ ریسٹورنٹ کو فوڈ سیفٹی قوانین کی شدید خلاف ورزی پر فوری طور پر سیل کردیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ برآمد خراب شدہ گوشت(چکن) کو تلف کردیا گیا فوڈ اتھارٹی کی ناقص ، ملاوٹی و غیر صحت بخش خوراک کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں 12 جبکہ ژوب میں 3 کھانے پینے کے مراکز مالکان پرجرمانے عائد کیے گئے۔