اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے چار سال میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں آٹھ ارب ڈالرز وطن بھیجے۔
اعداد و شمار کے مطابق 24 مئی تک بھیجی گئی رقم 8 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 2020 کے وسط سے شروع کیا گیا تھا اور اب تک اوورسیز پاکستانی 7 لاکھ سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوا چکے۔