روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 9 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 21 پیسے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 76 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا۔