آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ٹھکرا دی۔
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو انڈین پریمئیر لیگ ( آئی پی ایل ) کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی آفر کی گئی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا ہے۔
سابق آسٹریلوی کپتان اس وقت بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز دہلی کیپیٹل کی کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ راہول ڈریوڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آخری اسائنمنٹ ہوگی۔
رکی پونٹنگ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں اس وقت اپنی فیملی اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔
دوسری جانب گوتھم گمبھیر، جسٹن لینگر اور سٹیون فلیمنگ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 27 مئی ہے۔