اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی قیادت کا ٹاسک حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو دے دیا ہے۔
جمعرات کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی قیادت کا ٹاسک حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو دیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حماد اظہر اور اسلم اقبال کو حراست میں لے کر جبری بیان بھی دلوایا جا سکتا ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اگر دونوں رہنماؤں کو حراست میں لے کر کوئی بیان دلوایا گیا تو ایسے کسی بیان کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ، حماد اظہر اور اسلم اقبال تحریک کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔