تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر آگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 11پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18فیصد تک کھو چکا ہوگا۔ آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد تک کھو چکا ہوگا، اور 329 روپے کی سطح تک گر جائے گا۔