لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران ن لیگ کے رہنما سمیت چار افراد زخمی ہو گئے , پولیس نے فائرنگ کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا ۔ ملزمان نے فائرنگ اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کےرہنما ملک وسیم سمیت عمران ، ذوالفقار اور امجد کو زخمی کردیا۔ ملزمان کی فائرنگ کرتےاوراسلحہ لہراتےہوئےویڈیوبھی منظرعام پرآگئی، پولیس نےواقعےمیں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا۔