ترجمان ایف بی آرکےمطابق ایف بی آرنے ٹیلی کام کمپنیوں کو تیس ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھیجا ہے، روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھیجا جارہا ہے۔
ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے سماء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 9 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی جاچکی ہیں،ایف بی آر کی ہدایت پرٹیلی کام کمپنیوں نے سمزبند کرنا شروع کردیں،ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھیجا ہے،روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھیجا جارہا ہے،ایف بی آر کے پاس سیکشن 114 بی کے تحت سمز بلاک کرنے کا اختیار ہے، تمام نان فائلرز کی سمز بلاک کی جائیں گی، فہرست میں 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کا نام شامل ہے،