پنجاب حکومت نےقربانی کےجانوروں کےسیل پوائنٹس پرکوئی فیس نہ لینےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزیربلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت پنجاب بھرکےمیونسپل اداروں کےچیف آفیسرز کا اجلاس ہوا،اس دوران وزیربلدیات کا کہنا ہےکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جانور سیل پوائنٹس نو پرافٹ نولاس کی بنیادپرقائم کئےجائیں گے،وزیراعلی مریم نواز نےبکرا عید پر زیرو ویسٹ یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔
وزیربلدیات نےکہا جانور سیل پوائنٹس "نو پرافٹ نو لاس"کی بنیادپر قائم کئے جائیں گے
عیدالاضحی سے 10 روز قبل اور 3 روز بعد تک میونسپل ملازمین کی چھٹیوں پرپابندی ہوگی۔
وزیراعلی کی واضح ہدایات ہیں صفائی انتظامات پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،ڈیڈ لائن ختم ہونےکا انتظارکئےبغیر الائشیں ساتھ ساتھ ٹھکانےلگائیں،سیکرٹری بلدیات آفس میں صوبائی مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے گا۔