پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سجاد اکبر 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سابق انٹرنیشنل کرکٹر سجاد اکبر کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا جبکہ ان کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی کی جانب سے کی گئی ہے۔
سجاد اکبر نے دو انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
سابق کرکٹر نے اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر میں 182 میچز کھیلے۔
سجاد اکبر لیول فور کوچ بھی تھے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ سے منسلک تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق کرکٹر سجاد اکبر کے انتقال کر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔