گرمی بڑھتےہی بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا،ملک بھرمیں بجلی کی قلت ساڑھے چار ہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی ،بجلی کی مجموعی طلب پچیس ہزار اور پیداوار بیس ہزارمیگاواٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق گرمی بڑھتےہی بجلی کےشارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بجلی کی قلت ساڑھے4 ہزارمیگاواٹ ہوگئی،بجلی کی مجموعی طلب 25 ہزار، پیداوار 20 ہزارمیگاواٹ ہے، پانی سے 4 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ، جینکوز سے 1500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،سولر،ونڈ اوردیگر ذرائع سے 3 ہزارمیگاواٹ بجلی کی پیداوارہورہی ہے ،شارٹ فال کےباعث دیہی علاقوں میں6سے8گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہےشہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹےتک پہنچ گیاہے۔
دوسری جانب وزارت پاور ڈویژن حکام کے مطابق کسی علاقے میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی ،زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔