خاران کے عوام کی پاک فوج اور شُہدا کے حق میں اور دہشتگردی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی سکیورٹی فورسزکی حمایت اور امن دشمنوں کیخلاف منعقد ہوئی،ریلی کے شرکاء نےہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھےتھے جن پرپاک فوج کے حق میں اورامن دشمنوں کیخلاف نعرے درج تھے
ریلی کی شرکاءنےکہاکہ پاکستان میں سوچےسمجھےمنصوبے کے تحت امن وامان کو خراب کیا جارہا ہے،پاکستان کا امن تباہ کرنےمیں ہمسایہ ممالک بھی شامل ہیں جو پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام اور سکیورٹی اہلکاروں کے دشمن ہیں۔
’’قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان کی سلامتی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں جن کوکسی صورت فراموش نہیں کیا جائےگا،احتجاج کے دوران عوام نے دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے جھنڈے بھی نذر آتش کئے۔
’’پاکستان مخالف کاررورائیوں کے پیچھے دہشتگرد تنظیم بی ایل اے اور بی ایل ایف کا ہاتھ ہے۔