محکمہ تعلیم نےہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں جلدی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
25 مئی سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہوں گی، وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے اعلان کردیا،رانا سکندرحیات والدین سے چھٹیوں سے متعلق رائے مانگی،96 فیصد والدین نے رواں ہفتے چھٹیاں دینےکا مطالبہ کیا۔
وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہےکہ نجی وسرکاری اسکولز 25مئی سےگرمیوں کی چھٹیاں دیں گے،جن اسکولز میں امتحانات ہورہے ان پرفیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا، امتحانات والے اسکولز کو کھلے رکھنے کی مشروط اجازت ہوگی،چھٹیوں کا نوٹیفکشن آج یا کل جاری ہوجائے گا۔