ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6سو روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان جیمز اینڈجیولرایسوسی ایشن کی جانب سےبتایا گیا ہےکہ ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 600 روپےکی کمی ہوئی،جس کےبعد سونےکی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کےمطابق 10 گرام سونےکا بھاؤ 514 روپے کم ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 48 روپے کا ہوگیا،اس کے علاوہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 92 ہزار544 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 6 ڈالر کم ہونے کے بعد فی اونس 2384 ڈالر کا ہوگیا ہے۔