اوجی ڈی سی ایل نے تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ضلع کرک نشپا کنواں نمبر 10سے گیس،خام تیل کے ذخائرمیں اضافہ کردیا گیا ہے،نئی اضافی پیداوار سےتیل کی مجموعی پیداوار بڑھ کر 1870بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔
تر جمان کےمطابق نئی اضافی پیداوار سے گیس کی مجموعی پیداواربڑھ کر 70لاکھ کیوبک فٹ یومیہ سے تجاوزکرگئی، گیس کی پیداوارکوسوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کردیا گیا ہے،تیل وگیس کی اس اضافی پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 3 کروڑ ڈالر سالانہ کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔