ایمنڈ کی جنرل باڈی اجلاس میں سال 2024 سے 2026کے لئے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا جس کے مطابق جیو نیوز کے اظہر عباس صدر اور سما نیوز کے طارق محمود سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپریس نیوز کے ایاز خان سینئر نائب صدر ، نیو نیوز کے محمد عثمان نائب صدر ، ہم نیوز کے ریحان احمد اور 24 نیوز کے میاں طاہر جوائنٹ سیکرٹریز ہوں گے جبکہ شہاب محمود فنانس سیکرٹری کی ذمہ داری ادا کریں گے ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر اراکین میں مبارک علی اویس اقبال محمد نوشاد علی کامران لاشاری محسن رضا معصوم رضوی عماد یوسف زاہد مظہر شامل ہیں ۔اجلاس کے موقع پر مختلف قرار دایں بھی منظور کی گئیں۔