سندھ ہائیکورٹ نے خیابان بخاری میں بنگلے سے 16 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں مالک مکان کے بیٹے عنایت محمد شہروز کی پانچ روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق عنایت نےاپنےوکیل اسداشفاق تولہ کے ذریعےعدالت سے رجوع کیاتھا، وکیل اسد اشفاق کا کہناتھا کہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوناچاہتےہیں لیکن پولیس چھاپےماررہی ہے،جسٹس سلیم جیسر نے 50 ہزار زرضمانت جمع کروا کر 20 مئی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
پولیس کے مطابق 16سالہ لڑکی14مئی کوخیابان بخاری پرواقع بنگلےمیں مردہ پائی گئی تھی، لڑکی کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔