رواں کاروبارہ ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسہ آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 30 پیسے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر میں 8 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 278 روپے26 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسےکم ہوکر 279 روپے 45 پیسے رہی۔