مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ اور چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے درمیان نجی ٹی وی کے پروگرام میں جھگڑے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج کرلیا گیا۔
لیگی سینیٹر افنان اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرافضل مروت کے خلاف مقدمے کے لیے تھانہ آبپارہ میں درخواست دی ،جس کے بعد شیرافضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرافضل مروت کے خلاف درج مقدمے میں حملہ کرنے،شہرت کو نقصان پہنچانے اور زخمی کرنے کی دفعات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایف آئی آر میں دفعہ پانچ سو چھ اور تین سو باون بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ اور چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت گفتگو کے دوران گتھم گتھا ہوگئے تھے۔