وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی 274 روپے 8 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی 161 روپے 17 پیسے ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
یاد رہے کہ یکم مئی کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کی کمی تھی۔