وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ ومواصلات عبدالعلیم خان نے فتح ٹوگائیڈڈ راکٹ سسٹم پرپاک فوج اورقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے قوم کوایک اور دفاعی سنگ میل عبورکرنے پرافواج پاکستان پربجا طور پرفخر ہے۔
عبدالعلیم خان نے دفاعی ماہرین،انجینئرزاور تکنیکی عملےکو شاندار کامیابی پرمبارکباد دیتےہوئےکہا ملکی دفاع کونا قابل تسخیر بنانےکا سفرجاری تھا، ہے اور انشا اللہ رہے گا۔دشمن کوپاک دھرتی کی طرف سے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کبھی بھی جرات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فتح ٹوگائیڈڈ راکٹ سسٹم آرٹلری میں شامل ہوکربری فوج کی طاقت میں اضافہ کریگا، سرحدوں کے رکھوالوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی وقت کا اہم ترین تقاضاہے۔ وفاقی وزیرنجکاری کا کہنا تھایہ گائیڈڈ سسٹم چارسوکلو میٹرتک اپنے ہدف کونشانہ بنانےکی صلاحیت کا حامل ہے۔ پاک فوج جنگ اورامن دونوں صورتوں میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرسکتی ہے۔