وزارت توانائی نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ بنیادی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق نیپرا کی جانب سے ملٹی ائیر ٹیرف میں اضافے کے بعد بنیادی ٹیرف بڑھے گا۔ کم سے کم قومی اوسط ٹیرف 29 روپے سے بڑھا کر 36 روپے کیا جا سکتا ہے۔ لائف لائن صارفین کے علاوہ باقی تمام سلیبز کے لیے بجلی مہنگی ہوگی۔
اس وقت 50 یونٹ والے لائف لائن صارفین کیلئے بجلی کی بنیادی قیمت تین روپے 95 پیسے فی یونٹ ہے۔ 51 سے 100 یونٹ والے صارفین کا بنیادی ٹیرف سات روپے 74 پیسے فی یونٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔