ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوگئی۔
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور منگل کو بھی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن ( اے پی جی جے ایس اے ) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی اور نئی قیمت 943 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی کے بعد 2337 ڈالر فی اونس ہوگئی۔