اوکاڑہ کے تھانہ صدر پولیس نے عظیم سپر مارکیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کے کیس کے ملزم کو حراست میں لے لیاہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم بلال پر لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے ، مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد ہی جاری کی جا سکیں گی ۔