پاک فوج کی جانب سے مالاکنڈ میں "علم ٹولو داپارا" مہم کے تحت مدارس کے طلباء کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
اس سلسلہ میں پاک فوج کی جانب سےمدارس کے طلباء کو خودمختار بنانے کے لئے درگئ میں مدارس ووکیشنل ٹریننگ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے پہلے سیشن میں مختلف مدارس کے 35 طلباء کو کمپیوٹر کے کورسز کروائے جا رہے ہیں۔
ان کورسزمیں ویڈیو اینڈ فوٹو ایڈیٹنگ،سوفٹ ویئرز کے استعمال اور ای کامرس شامل ہیں۔
اس کےساتھ ساتھ مدارس سےفارغ التحصیل طلباء کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لئےسلائ کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔
پاک فوج کےاس اقدام پر مدارس کے طلباء نےخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ میں پہلی مرتبہ مدارس کےطلباء کو خودکفیل بنانے کے لئے اہم سینٹر تعمیر کیا گیا ہے۔ جس کے لئے وہ پاک فوج کے اعلی حکام کے شکرگذار ہیں۔