وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے
نائیک ظفر اقبال انتہائی نڈر سپاہی تھےجنہوں نے وطنِ عزیزکی خاطر شہادت کو گلے لگایا،نائیک ظفراقبال نے 12دسمبر 2023 کو لکی مروت میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جامِ شہادت نوش کیا
نائیک ظفر اقبال شہید نے سوگواران میں بیوہ اور بچے چھوڑے،نائیک ظفر اقبال شہید کا تعلق گجرانوالہ سے ہے
نائیک ظفراقبال شہیدکےلواحقین نے اپنےاحساسات کا اظہارکرتےہوئےکہاکہ میرا بھائی بہت اچھا اورخوش اخلاق انسان تھا اورسب گھر والوں کا بہت خیال رکھتا تھا،میرے بھائی نےملک کی خاطر اپنی جان قربان کی اور اپنا سر نہیں جھکایا،
شہیدکی بیوہ کا کہنا ہےکہ ظفر اقبال جب چھٹی پر گھر آتے تھے تو سارا وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزارتے تھے،میں اور بچے ہر وقت ظفر کو یاد کرتے ہیں،میرے شوہر ہرعید گھر پر گزارتے تھے،مجھے اپنے شوہر کی شہادت پر بہت فخر ہے،میرے شوہر کو فوج میں بھرتی ہونے اور شہید ہونے کا بہت شوق تھا،صبح کے وقت ہمیں کال موصول ہوئی کہ میرے شوہر شہید ہو گئے ہیں،میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا بڑا ہو کر فوج میں بھرتی ہو،اگر میرا بیٹا بھی ملک کے لیے شہید ہو گیا تو یہ میرے لیے بہت فخر کی بات ہوگی،
جب بھائی کی شہادت کا پتہ چلا تو ہمیں بہت صدمہ ہوا،میرا بھائی بالکل میرے دوست کی طرح تھا اورہمیں بہت عزیز تھا،ہمیں بھائی کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے،میرے بھائی نےانتہائی دلیری اوربہادری سےلڑکردہشتگردوں کامقابلہ کیا، بھائی نےملک اور قوم کی خاطر اپنی جان کی قربانی کی دی جس پر ہمیں بہت فخر ہے۔
نائیک ظفر اقبال کی شہادت ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے