پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔ انڈیکس بلند ترین سطح عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی تاریخی تیزی دیکھی جارہی ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 943 پوائنٹس اضافے سے 100انڈیکس74 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای-100 انڈیکس 427 پوائنٹس یا 0.59 فیصد اضافے کے بعد 73 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ 29 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100-انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد اگلے چند روز بتدریج کمی کے بعد 2 مئی کو انڈیکس 70 ہزار 657 پر آ گیا تھا۔
اس سے قبل 26 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 771 پوانٹس اضافے کے بعد 72 ہزار742 پوانٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔