لاہور میں روٹی کی سرکاری قیمت پندرہ اور نان کی بیس روپے مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند مقامات پر نان پچیس روپے ملنے کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے ،مقررہ قیمت پر نان روٹی فروخت نہ کرنے پر 7افراد گرفتار کیا گیاہے جبکہ 10مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے بتایا کہ نان روٹی کی قیمتوں پرعملدرآمد کروایا جا رہا ہے،خلاف ورزیوں پر بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں