لاہورمیں زخم کے انفیکشن سے بچاؤ کی ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی۔
فارمیسز پراینٹی ٹیٹنس انجکشن نایاب ہوگیا ہے،فارمیسزپراینٹی ٹیٹنس انجکشن نایاب ہونے کےباعث حادثات میں زخمی ہونےوالے افراد کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
طبی ماہرین کاکہنا ہےکہ چوٹ لگنے کے 72 گھنٹے کے اندر انجکشن لگوانا لازم ہوتا ہے، مختلف زخموں سے بیکٹیریا جسم میں داخل ہوسکتا ہے۔
فارما مینوفییکچرز نے موقف دیتےہوئے کہا ہےکہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن بنانے والی بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی۔
جبکہ محکمہ صحت پنجاب نےکہا ہےکہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن سرکاری اسپتالوں میں دستیاب ہے۔