عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں جمعے کو بھی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برینٹ فیوچر 59 سینٹ یا 0.7 ففیصد کے بعد 84.47 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 65 سینٹ یا 0.8 فیصد اضافے کے بعد 79.91 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ روکنے کیلئے مذاکرات تاحال بے نتیجہ ہیں جس کی وجہ سے تیل کی ممکنہ سپلائی میں رکاوٹ کے خدشات برقرار ہیں۔