آئرلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں آئر لینڈ نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جبکہ پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 43 گیندوں پر 57 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بیٹرز میں صائم ایوب نے 45 اور افتخار احمد نے ناقابل شکست 15 گیندوں پر 37 رنز کی اننگ کھیلی۔
جواب میں میزبان ٹیم نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز کا مطلوبہ ہدف مکمل کر کے میچ میں کامیابی اپنے نام کرلی۔
آئرش اوپنر اینڈی 77 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں بیٹر رہے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔