پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے نامزد سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
جمعہ کو گورنر ہاؤس پنجاب میں تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سردار سلیم حیدر سے حلف لیا۔
سردار سلیم حیدر نے پنجاب کے 39 ویں گورنر کے حیثیت سے حلف اٹھایا۔
گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔
سردار سلیم حیدر کا تعلق ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ سے ہے اور وہ 2008 میں ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے۔